Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دوران دفعہ 144 نافذ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 1 Min Read
Comments Off on پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دوران دفعہ 144 نافذ

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق بدھ 27 مئی سے منگل 2 جون تک ہوگا، جاری کردہ احکامات کے تحت عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہولز، نالیوں یا نہروں میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے یہ احکامات ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت جاری کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و سکون اور ماحول کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے، مذکورہ سرگرمیاں عوامی تحفظ اور صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں اور شہریوں میں اضطراب کا باعث بنتی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی کھالیں وصول کر سکیں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مکہ مکرمہ میں پاکستانی حاجیوں کو خستہ حال اور گندی عمارتوں میں ٹھہرانے کا انکشاف

Next

قومی اسمبلی: پاک چین تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر متفقہ قرارداد منظور

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme