Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ٹرمپ کا ایران کو سخت پیغام، جوہری معاہدے کے لیے وقت کم رہ گیا، حملہ پھر بھی ہوسکتا ہے

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on ٹرمپ کا ایران کو سخت پیغام، جوہری معاہدے کے لیے وقت کم رہ گیا، حملہ پھر بھی ہوسکتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے کیونکہ امریکا کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے بدستور جاری ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق ایران کے پاس شاید جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد واضح ہو جائے گا کہ تہران کیا فیصلہ کرتا ہے، تاہم ایران کو ایک “بڑا دھچکا” دینا پڑے گا۔

امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ امریکا پیر کے روز ایران پر حملہ کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا لیکن خلیجی ممالک کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی۔

ان کے مطابق خطے کے کئی اتحادی جنگ کے مزید پھیلاؤ کے خدشات سے پریشان تھے اور انہوں نے سفارتی حل پر زور دیا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ ایران تنازع کو جلد ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے سفارتی سطح پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ایران خود معاہدے کی طرف آنا چاہتا ہے، جبکہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بیجنگ میں آج پوتن اور شی جن پنگ کی اہم ملاقات، روس چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات ہوگی

Next

میناب اسکول حملہ جنگی جرم ہے، ایران نے امریکی مؤقف مسترد کر دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme