Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

بیجنگ میں آج پوتن اور شی جن پنگ کی اہم ملاقات، روس چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات ہوگی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 20, 2026 2 Min Read
Comments Off on بیجنگ میں آج پوتن اور شی جن پنگ کی اہم ملاقات، روس چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات ہوگی

روسی صدر ولادیمیر پوتن آج بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روسی صدر دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو بیجنگ پہنچے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی حکام کی جانب سے روسی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ آرکسٹرا نے خیرمقدمی دھنیں بھی بجائیں۔

یہ صدر پوتن کا چین کا پچیسواں سرکاری دورہ ہے۔ دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات حقیقی معنوں میں ایک غیرمعمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ پچیس برس قبل دونوں ممالک کے درمیان اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، جس نے اسٹریٹیجک شراکت داری اور جامع تعاون کی مضبوط بنیاد رکھی۔

ان کے مطابق روس اور چین اب سیاست، معیشت، تجارت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے رہے ہیں، جبکہ یہی موضوعات آج ہونے والی سربراہ ملاقات کے مرکزی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک عالمی سطح پر اہم معاملات میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق روس اور چین کے درمیان تجارتی حجم 227 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ زیادہ تر تجارت روسی روبل اور چینی یوآن میں کی جا رہی ہے۔

چین گزشتہ سولہ برس سے روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے، جبکہ مغربی پابندیوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط میں مزید تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم اور فوجی انخلا کی قرارداد منظور کرلی

Next

ٹرمپ کا ایران کو سخت پیغام، جوہری معاہدے کے لیے وقت کم رہ گیا، حملہ پھر بھی ہوسکتا ہے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme