Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان نے چوتھے دن 7 وکٹوں پر 316 رنز بنا لیے، فتح کے لیے مزید 121 رنز درکار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان نے چوتھے دن 7 وکٹوں پر 316 رنز بنا لیے، فتح کے لیے مزید 121 رنز درکار

سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام تک پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ قومی ٹیم کو کامیابی کے لیے اب مزید 121 رنز درکار ہیں۔

میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے کیا، تاہم پہلی وکٹ 27 رنز پر گر گئی جب عبداللّٰہ فضل صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

دونوں بیٹرز نے تیسری وکٹ کے لیے اہم شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 133 تک پہنچایا، جہاں بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد سعود شکیل بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 6 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب کپتان شان مسعود 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ تاہم اس کے بعد سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں دوبارہ مضبوط پوزیشن میں لے آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے قیمتی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعہ 296 رنز تک پہنچایا۔ سلمان علی آغا 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دن کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس گئے۔

چوتھے روز کھیل کے اختتام پر محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے دو، دو جبکہ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلی اننگز میں 232 رنز پر آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز اسکور کیے تھے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ناروے میں خاتون صحافی نے مودی کو آئینہ دیکھا دیا، پریس بریفنگ میں میڈیا آزادی پر تلخ جملوں کا تبادلہ

Trump Shoting Style
Next

اگر ایران کے پاس ایٹم بم آگیا تو سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme