Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، کروڑوں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 2 Min Read
Comments Off on ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، کروڑوں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

پنجاب میں لاہور سمیت 10 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، پنجاب پولیو کنٹرول پروگرام کے مطابق لاہور میں مہم 24 مئی تک جبکہ دیگر 9 اضلاع میں 22 مئی تک جاری رہے گی۔

راولپنڈی، قصور، شیخوپورہ، ملتان، میانوالی، مظفر گڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں جاری مہم کے دوران 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سندھ میں کراچی سمیت 20 اضلاع میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے، جہاں 58 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم ایک ہزار 125 یونین کونسلز میں جاری رہے گی، حکومت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ہر بچے تک ویکسین پہنچانے اور پولیو فری مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔

خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بھی انسدادِ پولیو مہم شروع کردی گئی ہے، ای او سی خیبرپختونخوا کے مطابق 46 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، تورغر، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس، باجوڑ، دیر لوئر، مہمند، مردان، نوشہرہ، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرم اور کرک سمیت مختلف اضلاع میں جاری رہے گی، پشاور اور خیبر میں مہم 7 روز جبکہ دیگر اضلاع میں 4 روز تک جاری رہے گی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق مہم کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اس قومی مہم میں فرائض سرانجام دیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 170 ارب روپے اضافے کی تجویز

Next

وفاقی شرعی عدالت کا خودکشی قانون سے متعلق بڑا فیصلہ جاری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme