Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

مغربی جوڑے نے قصور کے خاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 2 Min Read
Comments Off on مغربی جوڑے نے قصور کے خاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی

قصور:  قصور میں ایک غیر ملکی جوڑے نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے غریب خاندان کو نسل در نسل جاری قرضی غلامی سے نجات دلا دی جس پر سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کو انسان دوستی اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قرار دے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 130 برس سے قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا، خاندان کے بزرگ نے کئی دہائیاں قبل ایک بھاری قرض لیا تھا جس کے بعد خاندان کی آنے والی نسلیں بھی قرض کی ادائیگی کے لیے بھٹہ پر بغیر اجرت کام کرنے پر مجبور رہیں۔

ذرائع کے مطابق خاندان کے افراد سخت اور غیر انسانی حالات میں اینٹیں بنانے کا کام کرتے رہے تاہم قرض کی رقم اور سود ختم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتا رہا۔ حال ہی میں پاکستان آنے والے ایک مغربی جوڑے نے خاندان کی حالت زار دیکھ کر ان کا مکمل قرض ادا کر دیا جس کے بعد خاندان کو غلامانہ مشقت سے آزادی حاصل ہو گئی۔

اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے جب خاندان کی ایک خاتون نے خوشی اور تشکر کے جذبات سے مغلوب ہو کر غیر ملکی شخص کو گلے لگا لیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ انسانیت مذہب، نسل اور قومیت سے بالاتر ہے، کئی افراد نے اس امر پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ مقامی سطح پر کسی صاحبِ حیثیت شخص نے اس خاندان کی مدد نہیں کی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انسانیت تمام مذاہب سے بڑی ہے ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ایک غیر ملکی جوڑا انہیں اس ہولناک قرض سے نجات دلانے آیا، کئی صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ پاکستان میں غریبوں کے لیے انصاف نہیں ہے۔

صارفین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں موجود قرضی غلامی جیسے غیر قانونی اور غیر انسانی نظام کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کسی خاندان کو نسل در نسل اس ظلم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

انڈس ڈولفن کے تحفظ کے لیے وفاق اور صوبوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق

Next

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا عدالتی مہلت پر اعتراض

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme