Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا عدالتی مہلت پر اعتراض

By FARHAN.YOUNAS1992
May 18, 2026 2 Min Read
Comments Off on 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کا عدالتی مہلت پر اعتراض

اسلام آباد:  190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کی جانب سے مہلت دیے جانے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔

ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں پر دلائل کی آخری مہلت دینے کے عدالتی حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر 2 متفرق درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتراماً عرض ہے کہ کیس کے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری مہلت دینے کا حکم سخت، بغیر جواز اور غیر منصفانہ ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دو الگ الگ متفرق درخواستیں دائر کرتے ہوئے جیل میں ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں پر دستخط نہ کرانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے جبکہ سپریم کورٹ میں اپیلوں کے لیے وکالت ناموں پر دستخط کرا کے جیل حکام کو دینے کا بھی حکم جاری کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 19 مارچ 2025 سے 30 اپریل 2026 تک کبھی التوا کی درخواست نہیں دی گئی، جبکہ 7 مئی کو پہلی مرتبہ ایک جینوئن وجہ پر التوا کی درخواست دی گئی، وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 30 اپریل کے اس عدالت کے فیصلے سے متاثرہ ہیں اور انہیں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جیل سپریٹنڈنٹ غیر قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ہدایات کے لیے ملاقات نہیں کروا رہا، سپریم کورٹ میں 30 اپریل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے وکالت ناموں پر دستخط بھی نہیں کروائے جا رہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل حکام کو ملاقات کرانے اور وکالت ناموں پر دستخط کرا کے فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مغربی جوڑے نے قصور کے خاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی

Next

23 ویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 کا کامیابی کیساتھ اختتام

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme