Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

راولپنڈی انڈر 17 نے شاندار کم بیک کے بعد قومی ٹائٹل جیت لیا، ایبٹ آباد کو فائنل میں شکست

By FARHAN.YOUNAS1992
May 13, 2026 2 Min Read
Comments Off on راولپنڈی انڈر 17 نے شاندار کم بیک کے بعد قومی ٹائٹل جیت لیا، ایبٹ آباد کو فائنل میں شکست

راولپنڈی انڈر 17 کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں 97 رنز کے خسارے کے باوجود زبردست کم بیک کرتے ہوئے قومی انڈر 17 ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں راولپنڈی نے ایبٹ آباد انڈر 17 کو 229 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 103 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

فائنل کے آخری روز راولپنڈی کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ لیگ اسپنر محمد الیان نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، جبکہ اذان احمد نے بھی 3 اہم وکٹیں حاصل کر کے ایبٹ آباد کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔

محمد الیان نے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ان کی عمدہ بولنگ نے راولپنڈی کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ جیتنے پر راولپنڈی انڈر 17 ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دیا گیا، جبکہ رنر اپ ایبٹ آباد انڈر 17 ٹیم نے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر انفرادی اعزازات بھی تقسیم کیے گئے۔ ایبٹ آباد کے محمد صائم کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور بہترین بولر قرار دیا گیا۔ انہوں نے پورے ایونٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 136 رنز بھی اسکور کیے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے محمد یوسف 652 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے۔ ان کی مسلسل عمدہ بیٹنگ کارکردگی نے راولپنڈی کو فائنل تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے خوش آئند اشارہ ہے، جبکہ کئی باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں قومی سطح پر نمائندگی کے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا ایران کشیدگی پر پاکستان کا اہم ممالک میں تعینات سفراء سے مشاورت کا فیصلہ

Next

ایران امریکہ کشیدگی میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری،یہود و ہنود کا گمراہ کن پروپیگنڈا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme