Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں 104 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد میزبان ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

ڈھاکا کے میرپور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف ملا تھا، تاہم قومی بیٹنگ لائن شدید دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ صرف 3 رنز پر گر گئی۔ نوجوان بیٹر اذان اویس 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان شان مسعود صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔

اوپنر عبداللہ فضل نے مزاحمت کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سلمان علی آغا 26، سعود شکیل 15 اور محمد رضوان بھی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی ایک رن بنا سکے جبکہ Shaheen Shah Afridi کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

بنگلادیش کی جانب سے فاسٹ بولر ناہید رانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔ میزبان بولرز نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور پاکستان کو ہدف کے قریب بھی نہ آنے دیا۔

اس سے قبل بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی۔ کپتان نجم الحسن شانتو نے 87 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ مومن الحق نے 56 رنز بنا کر ٹیم کی برتری مستحکم کی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور Noman Ali نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس میچ میں نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز اسکور کیے تھے جبکہ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا سکا تھا، جس کے باعث میزبان ٹیم کو 27 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

2050 تک ملکی آبادی کتنی ہو گی؟ پلاننگ کمیشن نے پیشگوئی کر دی

Next

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیزکی آبادی کے اگلے27 سالہ تخمینے کی مشق مکمل۔

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme