Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

شہباز شریف کا صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on شہباز شریف کا صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی پر مبنی گفتگو ہوئی، جس کے دوران انہوں نے باہمی تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے صدر علییوف کو آئندہ ہفتے باکو میں منعقد ہونے والے ورلڈ اربن فورم کی کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آذربائیجان کی قیادت میں یہ فورم عالمی شہری ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مؤثر اور اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نے ناگزیر سرکاری مصروفیات کے باعث ذاتی طور پر فورم میں شرکت کرنے سے معذرت کی، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فورم میں اعلی سطحی نمائندگی ہوگی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے خطے کی صورتحال بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں جاری امن کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

صدر علییوف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کی انتہائی کامیاب سفارتی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور اس کی قیادت پر عالمی برادری کے اعتماد اور بھروسے کا واضح مظہر ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور رواں سال کے آخر میں اپنی بالمشافہ ملاقات کے منتظر ہونے کا اظہار کیا، وزیراعظم نے صدر علییوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پُرخلوص دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت

Next

پی ٹی آئی کے پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme