Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں نمایاں اضافہ کیا، سفیر پاکستان

By FARHAN.YOUNAS1992
May 11, 2026 3 Min Read
Comments Off on معرکہ حق نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں نمایاں اضافہ کیا، سفیر پاکستان

معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں  پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اپنی دفاعی، سفارتی اور سیاسی حکمتِ عملی کی بنیاد پر استحکام کے ایک اہم عامل کے طور پر ابھرا ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا، جبکہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کرتے ہوئے غیر قانونی جارحیت کا ارتکاب کیا، پاکستان مسلسل خبردار کرتا رہا کہ جوہری صلاحیت رکھنے والے خطے میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی گنجائش نہیں۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ جارحیت کے باوجود پاکستان نے سیاسی، سفارتی اور عسکری پختگی کا مظاہرہ کیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر قومی وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان کے دفاعی اخراجات بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہیں، مگر اصل طاقت دفاعی صلاحیت، قومی عزم اور عوامی اخوت میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قیامِ امن میں فعال کردار ادا کیا، جسے دنیا نے تسلیم کیا، پاکستان نے معرکۂ حق میں حقائق اور تدبر کی بنیاد پر اپنا مؤقف پیش کیا، جس سے ملک کی عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے دور میں بھارتی بیانیے کی کمزوریاں دنیا کے سامنے واضح ہو گئیں، پاکستان آج بھی پلوامہ اور پہلگام واقعات کے ثبوت مانگ رہا ہے اور دنیا بھی اسی انتظار میں ہے۔

رضوان سعید شیخ نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے کہا کہ اس معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جس کے تحت اسے معطل کیا جا سکے، پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا، اگر پاکستان کے پانی یا سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اپنے حقِ دفاع کا بھرپور استعمال کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوبل ٹیررزم انڈیکس کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی اور دیگر اقوام کی جانب سے پاکستان کے عالمی امن میں کردار کو کھل کر سراہا جا رہا ہے اور ہر سطح پر شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ “بنیان مرصوص” کے تصور کی تکمیل تب ہوگی جب پاکستان کی معیشت بھی اس کے دفاع کی طرح ناقابلِ تسخیر بنے گی، انہوں نے اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ قومی جذبے اور پاکستانیت کو بروئے کار لاتے ہوئے مادرِ وطن کی ترقی کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کی اہمیت اور افادیت ماضی اور حال دونوں کے تناظر میں مسلمہ ہے، جبکہ مستقبل کے حوالے سے سب سے اہم نکتہ ”ارادیت“ ہے، جو معاشی ترقی کے مصمم ارادے اور فکر و عمل کی یکجہتی سے عبارت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ سمیت دنیا کے تمام دیرپا تعلقات کی اصل بنیاد معاشی روابط ہیں، اسی لیے پاکستانی امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے، سفیر پاکستان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی حالیہ عالمی پذیرائی کو منافع بخش شراکت داریوں میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ

Next

عراق میں مبینہ خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کے انکشاف پر ہنگامہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme