Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل واشنگٹن میں ہو گا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 7, 2026 1 Min Read
Comments Off on 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل واشنگٹن میں ہو گا

پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری  کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری دیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا، جبکہ پاکستان اگلی قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی عائد کردہ شرائط بھی مکمل کرچکا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کا مشن آئندہ ہفتے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی 15 مئی تک پاکستان آمد متوقع ہے، جہاں بجٹ اہداف، ٹیکس وصولیوں، توانائی شعبے اور معاشی اصلاحات سے متعلق تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، وزارت توانائی سمیت دیگر متعلقہ ادارے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے، جبکہ قرض پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کسی کو بھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Next

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہریوں پر نیا بوجھ، ایک، دو نہیں اکھٹے چار ماہ کا بل شہریوں کو تھما دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme