Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہریوں پر نیا بوجھ، ایک، دو نہیں اکھٹے چار ماہ کا بل شہریوں کو تھما دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 7, 2026 2 Min Read
Comments Off on لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہریوں پر نیا بوجھ، ایک، دو نہیں اکھٹے چار ماہ کا بل شہریوں کو تھما دیا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے شہریوں پر صفائی بلوں کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا، جہاں شہریوں کو ایک ساتھ چار ماہ کے صفائی بل تھما دیے گئے ہیں، جبکہ بلوں میں تین ماہ کا عدم ادائیگی جرمانہ بھی شامل ہونے پر شہریوں کی شکایات سامنے آنے لگیں۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کسی بھی اہلکار نے صفائی بل فراہم نہیں کیا، تاہم رواں ماہ اچانک چار ماہ کے بل ایک ساتھ بھجوا دیے گئے۔ شہریوں کے مطابق بیک وقت ساڑھے سات ہزار روپے سے زائد کے بل موصول ہونے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر بل بروقت تقسیم کیے جاتے تو ایک ساتھ اتنی بڑی رقم ادا کرنے کی نوبت نہ آتی۔

دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘ ٹیمیں سروے مکمل ہونے کے بعد مرحلہ وار صفائی بل شہریوں تک پہنچا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں شہریوں کی درست معلومات دستیاب نہ ہونے کے باعث بلوں کی ترسیل میں مشکلات پیش آئیں۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب کے نمائندگان گھر گھر جا کر بلوں کی تقسیم یقینی بنا رہے ہیں، جبکہ پوش علاقوں سے شروع ہونے والا سروے اور بلوں کی تقسیم اب مرحلہ وار ہر گلی اور محلے تک پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلوں کی تقسیم کو مزید شفاف بنانے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن بھی تیار کرلی گئی ہے، جس کے تحت بل تقسیم کرنے والا اہلکار اپنی جیو ٹیگ لوکیشن اور تصویر اپ لوڈ کرنے کا پابند ہوگا۔ ایپلیکیشن کی مدد سے کسی بھی گھر میں بل کی تقسیم کا دن اور وقت بھی ویریفائی کیا جا سکے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا معاملہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل واشنگٹن میں ہو گا

Next

وزیراعظم کا گلگت میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، دانش سکول قائم کرنے کا اعلان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme