Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کئی ماہ عدالتی فیصلے محفوظ رکھنے، سنانے سے قبل لیک ہونے کیخلاف بڑا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on کئی ماہ عدالتی فیصلے محفوظ رکھنے، سنانے سے قبل لیک ہونے کیخلاف بڑا فیصلہ

آئینی عدالت نے مقررہ مدت کے اندر فیصلہ نہ سنانا قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا، عدالت کے مطابق ہائی کورٹس محفوظ شدہ فیصلہ 90 دن میں سنانے کی پابند ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کے مطابق مقررہ مدت کے بعد سنایا گیا فیصلہ اسی بنیاد پر ہی کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے رولز قوانین کا درجہ رکھتے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو نتائج بھی بھگتنا ہوتے ہیں۔

آئینی عدالت کے مطابق بینچ ممبران کا جانے انجانے میں سنائے جانے سے قبل فیصلہ لیک کرنا رولز کیخلاف ہے، تمام ججز اور عدالتی عملہ رولز پر عملدرآمد کا مکمل پابند ہے، بینچ کا سربراہ قبل از وقت فیصلہ یا اس کے نکات لیک ہونے پر ازسرنو سماعت کا حکم دے سکتا ہے۔

عدالت کے مطابق مقدمہ کی ازسرنو سماعت فیصلہ محفوظ کرنے والا یا کوئی دوسرا بینچ بھی کر سکتا ہے، ہائی کورٹس میں ایسا معاملہ چیف جسٹس جبکہ سپریم کورٹ میں ججز کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

آئینی عدالتی کے مطابق زیرالتوا مقدمات کا بوجھ ہو تو انصاف کی بروقت فراہمی ضروری ہے، کچھ عرصے سے فیصلے محفوظ کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے مطابق عدالتی فیصلہ آنے تک فریقین اپنے حقوق ملنے کا طویل انتظار کرتے رہتے ہیں، فیصلہ محفوظ ججز کے کسی نتیجہ پر متفق نہ ہونے یا پیچیدہ قانونی نکات ہونے پر کیا جاتا ہے۔

عدالت کے مطابق موجودہ کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ دس ماہ کے بعد سنایا، وفاقی آئینی عدالت نے پاکستان شپنگ کارپوریشن کی اپیل نمٹا دی، آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی آبزرویشنز حذف کر دیں۔

عدالت کے مطابق شپنگ کارپوریشن نے پنشن کی ادائیگی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، عدالت نے فیصلہ عملدرآمد کیلئے تمام ہائی کورٹس کو بھجوانے کا حکم دیا، جسٹس عامر فاروق نے سات صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کمیٹی کا پہلا اجلاس، سی ڈی اے سے تفصیلات طلب

Next

حافظ نعیم کا عید کےبعد آئی پی پیز، پٹرول مافیا کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme