Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

شوبز

شادی کے بعد رمشا خان سوشل میڈیا سے غائب سوشل میڈیا پر نئی بحث

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on شادی کے بعد رمشا خان سوشل میڈیا سے غائب سوشل میڈیا پر نئی بحث

شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق رمشا خان کا انسٹاگرام پیج اب کھولنے پر ’’یوزر ناٹ فاؤنڈ‘‘ ظاہر ہورہا ہے، جس کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں۔

دوسری جانب اداکار خوشحال خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی ڈسپلے پکچر تبدیل کر دی ہے، خوشحال نے اپنی تصویر ہٹا کر اہلیہ رمشا خان کی تصویر ڈی پی کے طور پر لگا دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کئی صارفین اس اقدام کو محبت کا اظہار قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض لوگ رمشا کے سوشل میڈیا سے اچانک غائب ہونے پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

رمشا خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ان کا ایک پرانا انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہا ہے، اس انٹرویو میں اداکارہ نے شادی اور گھریلو زندگی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی ہوتی ہیں جو کیریئر کے بجائے گھر سنبھالنے کو ترجیح دیتی ہیں اور ان کے مطابق ہاؤس وائف ہونا بھی کسی فل ٹائم جاب سے کم نہیں۔

اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ عائزہ خان اور حرا مانی جیسی اداکارائیں بیک وقت اپنے کیریئر اور گھر دونوں کو کامیابی سے سنبھال رہی ہیں، بچوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہیں اور گھر کے معاملات بھی خود دیکھتی ہیں تاہم رمشا کا کہنا تھا کہ وہ خود ایک وقت میں صرف ایک ہی کام بہتر انداز میں کرسکتی ہیں، اسی لیے انہوں نے سوچ رکھا ہے کہ شادی کے بعد شاید وہ گھر کو ترجیح دیں۔

رمشا خان نے اس گفتگو میں مزید کہا تھا کہ اگر وہ شوٹنگ میں مصروف ہوں تو گھریلو معاملات پر توجہ نہیں دے پاتیں اور اسی دباؤ کی وجہ سے جذباتی بھی ہوجاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بیک وقت متعدد ذمہ داریاں نبھانے کی عادی نہیں ہیں۔

رمشا خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے اچانک غائب ہونے اور خوشحال خان کی نئی ڈی پی نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے، تاہم اس حوالے سے دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق نئی اتھارٹی قائم کردی

Next

وزیراعظم کا پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme