Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

معرکہ ٔ حق  عوام، حکومت اور  افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے: فیلڈ مارشل

By FARHAN.YOUNAS1992
May 5, 2026 3 Min Read
Comments Off on معرکہ ٔ حق  عوام، حکومت اور  افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈر ز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس دوران فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کو زبردست  خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

فورم نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج  تحسین  پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی،

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف نے ملک بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمانڈرز اور فارمیشنزکے عزم، مستعدی  اور کامیابی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے، اُن کے معاون انفراسٹرکچر کی  تباہی اور پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی شر انگیز کارروائی سے روکنے کے لیے  موجودہ آپریشنل رفتار برقرار  رکھی جائے گی ۔

فورم نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر  کی مسلسل تباہی  کا احاطہ کیا ۔

شرکاء نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی غیر منطقی اور   گمراہ کن پالیسی کے تحت خوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں، افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کو سپورٹ  افغان عوام کے مفادات کے مکمل برعکس ہے اور یہ رجیم اب اپنے عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

فورم نے کہا کہ افغان طالبان رجیم حالیہ دنوں میں ایک مسلسل پروپیگنڈا  کے تحت پاکستان پر افغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بنا نے کا جھوٹا  الزام لگا  رہا ہے، یہ  گمراہ کن  بیانیہ افغان طالبان رجیم  کی ایک منظم  ڈس انفارمیشن مہم  کا حصہ ہے، جس کا مقصد اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا اور خود کو مظلوم  پیش کرنے کا ڈرامہ رچانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  ان بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کر تا ہے اور واضح کرتا ہے کہ   ہماری  دفاعی کارروائیاں صرف دراندازوں،  دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور  معان  انفراسٹرکچر کے خلاف درست اہداف پر مبنی ہیں۔

فورم نے علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ ابھرتی ہوئی  جیو پولیٹیکل  پیش رفت علاقائی استحکام  پر گہرا  اثر ڈال سکتی ہیں۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی کشیدگی سے بچاؤ اور تحمل اختیار کرنے  کی اہمیت پر زور دیا ۔

فورم نے کہا کہ پاکستان مسلسل ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطہ میں استحکام کے فروغ اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ  خطہ میں امن اور استحکام کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر  مبنی ہے،  فیلڈ مارشل نے “معرکۂ حق”   کا  یاد گار سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی اور اسے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

معرکہ حق  قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتا ہے، قومی سطح پر  معرکۂ حق کی یاد منانا     بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کے لیے  واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور ہر لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ ٔ حق  عوام، حکومت اور  افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، جو تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدِمقابل  “بنیانٌ مرصوص” کی مانند یکجا کھڑیں ہیں۔

فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر  میں جاری مظالم، ماورائے عدالت قتل اور آبادیاتی تبدیلیوں کی شدید مذمت کی،  فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے  عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی  چیف  و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ ابھرتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر مستعدی اور  آپریشنل تیاری کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھیں۔ آرمی چیف  و چیف آف ڈیفنس فورسزنے پیشہ ورانہ مہارت کے تسلسل، مربوط ردِعمل اور روایتی و غیر روایتی دونوں نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ کا فاتح کیسے بنا؟

Next

الیکٹرک بائیکس،رکشہ اور لوڈرز کی خریداری پر فیز ٹو سبسڈی اسکیم کی تفصیلات منظر عام پر

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme