Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

شوبز

علی ظفر اور میشا شفیع ایک بار پھر آمنے سامنے، عدالت میں اپیل دائر

By FARHAN.YOUNAS1992
April 30, 2026 2 Min Read
Comments Off on علی ظفر اور میشا شفیع ایک بار پھر آمنے سامنے، عدالت میں اپیل دائر

لاہور:  گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان طویل عرصے سے جاری قانونی تنازع ایک بار پھر نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں میشا شفیع نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میشا شفیع کی جانب سے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے اپیل دائر کی، جس میں سیشن عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت علی ظفر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا، میشا شفیع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے الزامات مکمل طور پر ثابت نہیں کرسکیں تو علی ظفر بھی خود پر لگائے گئے الزامات کی مکمل نفی ثابت نہیں کر سکے۔

درخواست گزار کے مطابق انہوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق صوبائی محتسب سے بھی رجوع کیا تھا، جبکہ اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی تاحال سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے قبل سیشن کورٹ کی ڈگری نافذ نہیں کی جا سکتی۔

میشا شفیع نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سیشن کورٹ کے 50 لاکھ ہرجانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ یہ کیس پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ زیر بحث قانونی تنازعات میں شمار ہوتا ہے، جس نے نہ صرف تفریحی حلقوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی مسلسل توجہ حاصل کیے رکھی ہے۔ اب لاہور ہائیکورٹ میں دائر نئی اپیل کے بعد اس ہائی پروفائل کیس میں ایک اور اہم قانونی موڑ سامنے آ گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

شلپا شیٹی کے شوہر نے 4 سال سے جاری فحش مواد کیس پر خاموشی توڑ دی

Next

وادی کالاش یونیسکو کے ثقافتی ورثوں کی ابتدائی فہرست میں شامل

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme