Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

بین الاقوامی

اسرائیل نے ایران جنگ کے دوران آئرن ڈوم اور فوجی متحدہ عرب امارات میں تعینات کیے، سی این این

By FARHAN.YOUNAS1992
April 27, 2026 2 Min Read
Comments Off on اسرائیل نے ایران جنگ کے دوران آئرن ڈوم اور فوجی متحدہ عرب امارات میں تعینات کیے، سی این این

امریکی نشریاتی ادارہ (سی این این) نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اپنا دفاعی نظام آئرن ڈوم اور فوجی اہلکاروں خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات میں تعینات کردیے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے واقف ایک اسرائیلی ذریعے نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے خفیہ طور پر فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم اور درجنوں فوجیوں کو متحدہ عرب امارات میں تعینات کیا اور یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان غیر معمولی فوجی تعاون کی ایک نئی سطح کا عکاس ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ذریعے نے ایکسیوس کی اس رپورٹ کی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد اسرائیلی فوج کو ہدایت دی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں آئرن ڈوم بیٹری اور انٹرسیپٹرعملہ بھیج دیں۔

مزید بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ایران نے خطے میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو زیادہ نشانہ بنایا یہاں تک کہ اسرائیل سے بھی زیادہ امارات کو نشانہ بنایا جہاں 550 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور 2,200 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے۔

متحدہ عرب امارات کا دعویٰ ہے کہ ایران کے 90 فیصد سے زیادہ حملوں کو ناکام بنایا گیا تاہم کچھ میزائل فوجی اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیلی ساختہ موبائل، شارٹ رینج کا فضائی دفاعی نظام ہے جو راکٹ، مارٹر، توپ خانے کے گولے اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرتا ہے، اسرائیل اس سے قبل اس نظام کو فروخت کرنے کے متعدد معاہدے کرچکا ہے، تاہم یہ غالباً پہلا موقع ہے کہ اسے کسی دوسرے ملک میں عملی طور پر تعینات کیا گیا ہو۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایکسیوس کے مطابق اس نظام نے جنگ کے دوران ایرانی میزائلوں کی درجنوں کوششوں کو ناکام بنایا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون اور تعلقات کا معاہدہ 2020 میں ہوا تھا اور اس سے ابراہمی معاہدے کا نام دیا گیا تھا، جس میں دیگر چند ممالک بھی شامل تھے۔

اسرائیلی ذریعے کے مطابق دونوں ممالک نے قریبی فوجی اور انٹیلیجنس شراکت داری قائم کرلی ہے جو ایران کے ساتھ جنگ کے دوران نمایاں طور پر سامنے آئی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

خطے میں پائیدار امن کے لیے کاوشیں، ایرانی سفیر کا حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کا شکریہ

Next

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہ یقینی بنانے پر اتفاق

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme