Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

تازہ ترین

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع، امریکی اخبار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 9, 2026 2 Min Read
Comments Off on امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع، امریکی اخبار

اسلام آباد:   امریکہ،ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے معاملے پر پیش رفت جاری، پاکستان کی جانب سے بھی رابطہ کاری نتیجہ خیز ہونے کے قرہب، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونون ملکوں کی طرف سے جلد بڑا اعلان متوقع ہے، 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک ثالثوں کے ذریعے ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک ماہ پر محیط مذاکراتی عمل شروع کیا جا سکتا ہے، اس عمل کا مقصد جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے جیسے امور شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کئی اہم معاملات اب بھی حل طلب ہیں، جن میں ایران پر عائد پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی حد ایک بڑا اختلافی نکتہ بنی ہوئی ہے، جو مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اگر ابتدائی مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو ایک ماہ کی مدت کو باہمی اتفاق سے مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا

Next

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme