Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

تازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان۔

By FARHAN.YOUNAS1992
April 11, 2026 3 Min Read
Comments Off on پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان۔

اسلام آباد::::وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی ریلیف کے لیے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اب 378 روپے سے کم ہو کر 366 روپے اور ڈیزل 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے پر دستیاب ہو گا،موٹر سائیکل،پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لئے سبسڈی بدستور جاری رہے گی،اللہ کے فضل و کرم سےخلیج میں جنگ کی نہیں اب امن کی باتیں ہو رہی ہیں،ایران اور امریکہ کی قیادت ہماری پرخلوص دعوت پر مذاکراتی عمل کے لیے اسلام آباد آرہی ہے، قیام امن کے لئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششیں قابل تحسین ہیں ،

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعظم نے کہا کہ آج قوم سے ایک تاریخ ساز موقع پر مخاطب ہوں جب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے خلیج میں اب جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہو رہی ہیں اور وہ فریقین جو کل تک جنگ میں آمنے سامنے تھے اور خطے میں تباہی کا منظر تھا، آج الحمدللہ دونوں فریقین بات چیت کے ذریعے معاملات کو طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں،

وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف پاکستان کے لیے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیے لمحہ فخریہ ہے اور جس کے لیے ہم رب ذوالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکا مگر اب اس سے بھی زیادہ کٹھن مرحلہ دیر پا جنگ بندی کا ہے، مذاکرات کے ذریعے الجھے ہوئےمسائل کو حل کرنا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعائیں کرے اس طرح ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی اور دنیا میں امن قائم ہو جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے لیے کل دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد میں موجود ہوگی اور پاکستانی قیادت ان مذاکرات کو کامیاب کرانے کے لیے حتی المقدور کوشش خلوص کے ساتھ کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے یہ قیامت خیز مہنگائی کا طوفان آیا ہے میں نے قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جوں ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گریں گی انشاءاللہ وہ فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچاؤں گا،

آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے  لہذا ڈیزل کی قیمت میں طور پر 135 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کرتا ہوں ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 520 روپے فی لیٹر ہے وہ آج رات 12 بجے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جس سے نہ صرف زرعی شعبے میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ عام آدمی کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں بھی خاطرخواہ کمی آئے گی،

اسی طریقے سے پٹرول کی قیمت میں پچھلے ہفتے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا اس میں آج مزید 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر رہا ہوں اور اس طرح پٹرول کی قیمت آج رات 12 بجے سے 378 روپے سے کم ہو کے 366 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے جمعہ کو انہوں نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے لیے صوبائی حکومتوں کے مشورے اور ان کے بھرپور تعاون کے ساتھ جس ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کیا تھا چاہے وہ موٹر سائیکل، پبلک ٹرانسپورٹ یا مال بردار گاڑیاں ہوں ان کے لئے وہ سبسڈی بدستور جاری رہے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مشکل ترین حالات میں عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا،عوام کا مفاد حکومت کی اولین ترجیح ہے انہیں اس سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں، قومیں صرف حکومتی فیصلوں سے نہیں بلکہ عوام کے اتحاد اور نظم و ضبط سےترقی کرتی ہیں لہذا ہم سب یکسو ہو کر ایثار کے اجتماعی جذبے سے محنت اور دیانت کے ساتھ اللہ تعالی کو گواہ بنا کر اگر آگے بڑھیں گے اور شبانہ روز محنت کریں گے تو انشاء اللہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اپنا عظیم مقام حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی اللہ تعالی کو منظور ہوا تو ہم ایک باوقار ، مضبوط اور ترقی کی طرف تیزی سے منازل طے کرتا ہوا پاکستان آنے والی نسلوں کے حوالے کریں گے

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مذاکرات کا میدان سج گیا،تمام انتظامات مکمل،پاکستان مہمانوں کا منتظر۔

Next

امریکہ،ایران مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم۔

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme