Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی کفالت کیلیے مالی امداد فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز

By FARHAN.YOUNAS1992
May 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی کفالت کیلیے مالی امداد فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت 50 ہزار بیواؤں اور یتیم بچوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی،

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا جبکہ معاون خصوصی راشد اقبال نصراللہ نے رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے لئے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے 5000 ملین روپے کی ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے جو رحمت کارڈ کے ذریعے 50 ہزار بیواؤں اور یتیم بچوں میں فی کس ایک لاکھ روپے کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رحمت کارڈ کے تحت شرعی طور پر زکوۃ کے مستحق مسلم بیوائیں اور یتیم بچے اہل ہوں گے، سرکاری ملازم یا پنشنر اور صاحب نصاب رحمت کارڈ کے ذریعے امداد کے حقدار نہیں ہوں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے لئے موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ویب پورٹل (https//:rahmatcard.punjab.gov.pk) پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہریوں کی رہنمائی اور مدد کیلیے ہیلپ لائن 1077 بنائی گئی ہے جس پر رابطہ کر کے معلومات لی جاسکتی ہے، مستحقین کا انتخاب پنجاب سماجی و اقتصادی رجسٹری (PSER) کے ڈیٹا بیس کے ذریعے کیا جائے گا۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) ڈیٹا بیس کے تحت ضلعی کوٹے کی بنیاد پر مستفید ہونے والوں کا حتمی انتخاب ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ PSER میں رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں درخواست دہندہ کے ڈیٹا کی نادارا سے تصدیق کی جائے گی جبکہ مالی امداد کی جاز کیش والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر جاز والٹ اکاؤنٹ سروس چارجز حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رحمت کارڈ پروگرام کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر زکوٰۃ فنڈز کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصد مستحقین کے سماجی وقار اور معاشی خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ رحمت کارڈ پراجیکٹ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں شروع کیا گیا، سلسلہ آگے بڑھائیں گے، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بیوہ اور یتیم بچہ خود کو بے سہارااور بے بس محسوس نہ کرے۔ روایتی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے: سلمان اکرم راجہ

Next

باجوڑ میں خوارج کے کرکٹ گراؤنڈ پر حملے میں 3 شہری زخمی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme