Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے: سلمان اکرم راجہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے: سلمان اکرم راجہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ  آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے،  پاکستان کی دھرتی کو آج غریب کے لیے تنگ کردیا گیا۔

لاہور  میں یوم مزدور پر حقوق خلق پارٹی نے  پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جس میں  اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی،  اسد قیصر ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے پریس کلب کے باہر مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری کمزوری ہے کہ ہم نے مزدوروں کو منظم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرکے پارٹیاں بنائی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کوئی گناہ نہیں کیا ،جیل میں نہیں ہونا چاہیے، جو طاقتیں آئین کی مخالفت کریں گے ان کے خلاف صف آرا ہونا ہے، پاکستان کو چلانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آئین سب کے لیے ہو۔

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج بانی پی ٹی آئی کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے، پاکستان کی دھرتی کو آج غریب کے لیے تنگ کردیا گیا۔

سلمان اکرم نے کہا کہ کورونا آیا تو بانی پی ٹی آئی نے کہا مزدور کو بے روزگار نہیں کروں گا،  عمران خان نے مزدوروں کے لیے صحت کارڈ دیا،  مزدور کو وہ اجرت ملنی چاہیے جو اس کاحق ہے،  ہماری جدوجہد انصاف ، مزدور اور کسان کے لیے ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کے لیے اپنے بچوں کو دو وقت روٹی دینا مشکل ہوگیا ہے، پنجاب میں اس مرتبہ گندم کے کسان رل گئے ہیں۔

اسد قیصر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی انتقام کی وجہ سے جیل میں ہیں، آپ نے ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا ہوا ہے، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے، ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
امریکی ریاست ٹیکساس کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک
Previous

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Next

پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی کفالت کیلیے مالی امداد فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme