Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 2 Min Read
Comments Off on پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے میں تعلیمی ترقی، شرح خواندگی میں اضافے اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم اصلاحاتی اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کی جائے گی جبکہ بچے اور بچیاں بنیادی تعلیم ایک ہی اسکول میں حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے پرائمری اسکولوں کو “جینڈر فری” قرار دینے کی مجوزہ پالیسی آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں شرح خواندگی بڑھانے کے لیے صوبے کے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی نظام شروع کرنے اور این سی ایچ ڈی اساتذہ کی کئی سال سے منجمد تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ سال تک بلوچستان کے تین ہزار سنگل روم اسکولوں میں اضافی کمرے تعمیر کیے جائیں گے جبکہ سرکاری اسکولوں میں یکساں ریڈنگ اینڈ رائٹنگ مٹیریل متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ  سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام فعال سرکاری اسکولوں سے “ٹاٹ کلچر” کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر اسکول کو ڈیسک فراہم کیے جائیں تاکہ کوئی بچہ زمین یا ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے، ایسے میں بلوچستان کے بچوں کا ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر بچے کو ڈیسک فراہم کیا جائے گا اور مقررہ مدت کے بعد اگر کسی اسکول میں بچے ٹاٹ پر بیٹھے نظر آئے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ دور دراز علاقوں کے اسکولوں کا خود اچانک معائنہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کسی بھی علاقے میں جا کر تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں میں اصلاحات اور بہتری کے لیے جامع ایجنڈے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں میں خود اعتمادی اور عزت نفس کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سولر صارفین کی حوصلہ شکنی، کم بجلی استعمال کرنے والوں پر زیادہ فکسڈ چارجز لگانے کی تجویز

Next

بجٹ میں سپارکو کے لئے ساڑھے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme