Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

بجٹ میں سپارکو کے لئے ساڑھے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

By FARHAN.YOUNAS1992
June 4, 2026 1 Min Read
Comments Off on بجٹ میں سپارکو کے لئے ساڑھے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

نئے مالی سال کے بجٹ میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے لئے ساڑھے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ سسٹم اور جیو اے آئی ڈیویلپمنٹ حب کے دو نئے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل ہوگئے۔ اگلے سال انسانی خلائی مشن کیلئے بھی ایک ارب 29 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق سپارکو کے 6 پرانے اور 2 نئے منصوبوں کی مجموعی لاگت 180 ارب ہے، پاکستان آپٹیکل ریمورٹ سینسنگ سیٹلائٹ کیلئے ایک ارب 20 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔

ریمورٹ سینسنگ سیٹلائٹ منصوبے کی مجموعی لاگت 19.59 ارب روپے ہے، پاکستان اسپیس سینٹر کے قیام پر ایک ارب 30 کروڑ خرچ کئے جائیں گے، اسپیس سینٹر منصوبے کی مجموعی لاگت 37.72 ارب روپے ہے۔

پاکستان کا اگلے سال انسانی خلائی مشن پر 1.29 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے، دستاویز کے مطابق مینڈ اسپیس مشن منصوبے کی مجموعی لاگت 2 ارب 19 کروڑ روپے ہے، ڈیپ اسپیس اسٹرونومیکل کے قیام کیلئے 1.16 ارب روپے دینے کی تجویز ہے۔

ڈیپ اسپیس اسٹرونومیکل منصوبے کی مجموعی لاگت 5.20 ارب ہے، پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ کیلئے ساڑھے 14 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ پر مجموعی طور پر 72.27 ارب خرچ  ہوں گے، پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ سسٹم کا نیا منصوبہ اور جیو اے آئی ڈیویلپمنٹ حب کے قیام کا نیا منصوبہ بھی وفاقی ترقیاتی پلان میں شامل ہے، دونوں نئے منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

Next

ٹاٹ کلچر کا خاتمہ، ہر سکول کو ڈیسک فراہم کرنے کا فیصلہ: سرفراز بگٹی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme