Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

شوبز

پاکستانی فلم انڈسٹری کے عظیم مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 22 ویں برسی آج منائی جائے گی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 24, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستانی فلم انڈسٹری کے عظیم مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 22 ویں برسی آج منائی جائے گی

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار، ہدایت کار، گلوکار اور پروڈیوسر رنگیلا کی 22 ویں برسی آج 24 مئی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گئی۔

رنگیلا، جن کا اصل نام سعید خان تھا، یکم جنوری 1937 کو افغانستان میں پیدا ہوئے۔ کم عمری میں والدین کے انتقال کے بعد وہ اپنی بہن کے ہمراہ پشاور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ ابتدا میں انہوں نے باڈی بلڈنگ کی، فلمی بورڈز بنائے اور بعد ازاں اسٹیج اور فلمی دنیا کا رخ کیا۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1958 میں فلم “جٹّی” سے کیا اور اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری کے باعث جلد ہی فلم بینوں کے دل جیت لیے۔ 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم “دیا اور طوفان” نے انہیں مزید شہرت بخشی، جہاں انہوں نے نہ صرف اداکاری بلکہ بطور مصنف، گلوکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

رنگیلا پروڈکشن کے بینر تلے انہوں نے متعدد کامیاب فلمیں بنائیں۔ ان کی مشہور فلموں میں “دل اور دنیا”، “کبڑا عاشق”، “عورت راج”، “پردے میں رہنے دو”، “ایماندار”، “بے ایمان”، “انسان اور گدھا” اور “دو رنگیلے” شامل ہیں۔

منور ظریف کے ساتھ ان کی جوڑی کو پاکستانی فلمی تاریخ کی مقبول ترین مزاحیہ جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ رنگیلا نے اپنے منفرد انداز اور خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر کامیڈین سے مرکزی ہیرو تک کا سفر طے کیا۔

انہوں نے اپنے دور کی تقریباً تمام معروف ہیروئنوں کے مقابل مرکزی کردار ادا کیے اور بہترین فنی خدمات پر 9 مرتبہ نگار ایوارڈ حاصل کیے۔

1991 میں جگر اور گردے کے عارضے کے باعث انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ بعد ازاں 24 مئی 2005 کو وہ انتقال کر گئے، تاہم ان کی فنی خدمات اور لازوال کردار آج بھی شائقینِ فلم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Next

ایران امریکہ کشیدگی: 27 ممالک نے مالی مدد کے لیے عالمی بینک سے رجوع کر لیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme