Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

پاکستانی فری لانسرز نے 10 ماہ میں 95 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمالیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 26, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستانی فری لانسرز نے 10 ماہ میں 95 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمالیا

پاکستانی فری لانسرز نے متعدد مقامی و عالمی مشکلات کے باوجود رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 95کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا زرمبادلہ کمایا ہے۔

اس مدت (جولائی 2025ء تا اپریل 2026ء) کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے بھارت، چین، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ممالک کے فری لانسرز سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے شعبے میں فری لانسنگ کے ذریعے حاصل ہونے والی برآمدی آمدن جولائی تا اپریل کے دوران 95کروڑ 90لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔

اس طرح سالانہ بنیاد پر 49 فیصد یعنی 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر عمران بٹادا نے بتایا کہ فری لانسرز کی آمدن میں اضافہ مختلف فری لانسنگ پلیٹ فارمز، بشمول اپ ورک، فائیور اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی فری لانسرز کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے باعث ممکن ہوا۔

عمران بٹادا کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں فری لانسنگ کے بارے میں آگاہی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں افراد نے آن لائن لرننگ، نجی اداروں، حکومتی تربیتی پروگراموں اور مختلف این جی اوز کے اقدامات کے ذریعے مہارتیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران بٹادا 5 مرتبہ گلوبل سی آئی او ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں اور 25 ہزار سے زائد فری لانسرز کو تربیت دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فری لانسنگ کمیونٹی کا حجم تقریباً 30لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور حکومت، بینکاری شعبے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے اس تعداد میں منظم انداز میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے مواقع مزید مستحکم ہونے لگے

Next

ہلکی بارش کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ بھی جاری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme