Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ٹرمپ نے ایران سے متعلق حتمی فیصلہ مؤخر کر دیا، دو گھنٹے طویل اجلاس بے نتیجہ ختم

By FARHAN.YOUNAS1992
May 30, 2026 2 Min Read
Comments Off on ٹرمپ نے ایران سے متعلق حتمی فیصلہ مؤخر کر دیا، دو گھنٹے طویل اجلاس بے نتیجہ ختم

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ مفاہمت اور معاہدے کے حوالے سے منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کی، تاہم دو گھنٹے طویل مشاورت کے باوجود کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں ایران سے متعلق مختلف تجاویز اور معاہدے کے نکات پر تفصیلی غور کیا گیا، لیکن متعدد اہم معاملات تاحال حل طلب ہیں، جن میں ایران کے منجمد مالی اثاثے، جوہری سرگرمیاں اور آبنائے ہرمز کی صورتحال شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اجلاس کے اختتام پر کسی حتمی معاہدے یا پالیسی فیصلے کی منظوری نہیں دی کیونکہ کئی امور پر مزید مشاورت اور وضاحت درکار ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے سچویشن روم میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں زور دیا تھا کہ ایران کو اس بات کی ضمانت دینا ہوگی کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم حاصل نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دونوں سمتوں میں بلا رکاوٹ اور بغیر کسی فیس کے جہاز رانی کے لیے کھولا جانا چاہیے۔

امریکی صدر کے مطابق خطے میں موجود بحری بارودی سرنگوں کو بھی ختم کیا جانا ضروری ہے تاکہ عالمی تجارتی سرگرمیاں معمول پر آ سکیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہاز جلد اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو سکیں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیاں مزید ایک سال بڑھا دیں

Next

نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کا امکان،سولرپینلز اورالیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme