Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم بحران کی نذر

By FARHAN.YOUNAS1992
May 22, 2026 1 Min Read
Comments Off on قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم بحران کی نذر

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم بحران کی نذر ہوگیا۔ وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کمبوڈیا میں 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے. ریلوے حادثات کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کر دی گئیں۔ 

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشان دہی کی۔ اسپیکر کی جانب سے گنتی کا حکم دیا گیا مگر حکومت مطلوبہ تعداد پوری نہ کرسکی۔ کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی آواز دبائی جارہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تقاریر نشر نہیں کی جاتیں اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔

ایوان میں پیش دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 برس میں ریلوے کے 448 حادثات پیش آئے۔ 164 بڑے حادثات میں 169 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف میڈیا ہاؤسز سے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف پارلیمانی صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر آپریشن کا مطالبہ کیا۔

وزیر مملکت داخلہ نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ حکومتیں مشترکہ آپریشن کررہی ہیں اور ایک ڈاکو ہلاک بھی ہوچکا ہے۔دن بھر ہنگامہ آرائی، احتجاج اور اہم انکشافات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایئرچیف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Next

چار ماہ میں روزگار کی تلاش میں ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme