Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

فیلڈمارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے: آئی ایس پی آر

By FARHAN.YOUNAS1992
May 22, 2026 2 Min Read
Comments Off on فیلڈمارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے: آئی ایس پی آر

علاقائی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی وزیر داخلہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا جبکہ ایئر پورٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم علیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے جس دوران خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہو گی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ثالثی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران کے دورے پر ہیں اور اس دوران انہوں نے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے 2 مرتبہ ملاقاتیں کیں ۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان ہی ہمارا واحد رابطہ کار اور شراکت دار ہے، پاکستان نے اس معاملے میں قابل تعریف کردار ادا کیا،  فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران جارہے ہیں، ان کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پرمسلسل رابطے میں ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا سویڈن میں نیٹووزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہی ہماری پہلی خواہش ہے اور اسی پر کام کررہے ہیں، بنیادی طور پر ہمارا مرکزی رابطہ کار پاکستان ہے، پاکستان نے پوری صورت حال میں قابل تعریف کردار ادا کیا، اور ہم اسی راستے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ظاہر ہے دیگر ممالک بھی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں، خاص طور پر خلیجی ممالک جو اس صورتحال میں شامل ہیں، ان کے اپنے الگ مسائل ہیں،ہم ان سے بھی بات کررہے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ ہمارا بنیادی شراکت دار پاکستان ہی ہے، میری معلومات کے مطابق فیلڈ مارشل کل روانہ ہونے والے تھے، لیکن آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیرایران جارہے ہیں، ہم اعلیٰ ترین سطح پر ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ہم سب ایران کے ساتھ ایک معاہدہ دیکھنا چاہتے ہیں، جس کے تحت آبنائے ہرمز کھلی رہےاور ایران اپنے جوہری عزائم سے پیچھے ہٹ جائے، یہی ہماری خواہش ہے اور اسی پر ہم کام جاری رکھیں گےلیکن ساتھ ہی ہمیں پلان بی بھی تیار رکھنا ہوگا جوایران کے آبنائے ہرمز کو کھولنے سے انکارکے بعد کام آئے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ،ایران امن معاہدہ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ۔

Next

حکومت کافواد اسداللہ خان کو بطور ڈی جی آئی بی برقراررکھنےکافیصلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme