Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز کے خلاف یورپ میں احتجاج، انسانی حقوق تنظیموں کی شدید مخالفت

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 1 Min Read
Comments Off on طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز کے خلاف یورپ میں احتجاج، انسانی حقوق تنظیموں کی شدید مخالفت

اسپین میں یورپی پارلیمنٹ کے دفتر کے باہر انسانی حقوق کی تنظیموں، یورپی قانون سازوں اور افغان شہریوں نے طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں طالبان حکومت کی پالیسیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران طالبان نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی آزادیوں پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں، جس کے نتیجے میں ملک خواتین کے لیے ایک “بڑے قید خانے” کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

احتجاج میں شریک افراد نے مؤقف اختیار کیا کہ طالبان کی موجودہ پالیسیاں افغان خواتین اور لڑکیوں کی عزت، سلامتی، تعلیم اور مستقبل کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو یورپی اداروں میں مدعو کرنا ان لاکھوں افغان خواتین اور متاثرہ افراد کی مشکلات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جو گزشتہ برسوں سے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طالبان کو یورپی پارلیمنٹ جیسے جمہوری اداروں میں پلیٹ فارم فراہم کرنے کے بجائے بین الاقوامی سطح پر ان کی پالیسیوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق انسانی حقوق، خواتین کی تعلیم اور اظہارِ رائے کی آزادی کے معاملات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

شجاعت حسین کی صدر زرداری کو گلگت انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

Next

ٹرمپ نے ذاتی وکیل ٹوڈ بلانچ کو اٹارنی جنرل نامزد کر دیا، سینیٹ میں سخت مخالفت متوقع

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme