Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سینیٹ: پارلیمنٹرینز اور اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ سہولت کا بل پیش، حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک ہوگئے

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on سینیٹ: پارلیمنٹرینز اور اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ سہولت کا بل پیش، حکومتی و اپوزیشن ارکان ایک ہوگئے

اسلام آباد: سینیٹ میں پارلیمنٹرینز  اور ان کے اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سہولت کے حصول سے متعلق بل پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک ہو گئے۔

ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 پیش کیا۔

اس کے علاوہ سینیٹر عبدالقادر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل بھی پیش کیا، (تنخواہیں و الاؤنسز) ایکٹ 1974 کی دفعہ 12 کی ذیلی دفعہ (4) میں ترمیم کی جائے گی جبکہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ اس وقت گریڈ 22 کے ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز، ان کی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کو مفت سرکاری (بلیو) پاسپورٹ کی سہولت حاصل ہے تاہم سابق پارلیمنٹیرینز کو ایسی سہولت دستیاب نہیں۔

بل کے مطابق ریاست کی اعلیٰ سطح پر خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے مراعات میں یکسانیت پیدا کرنا ضروری ہے، اس لیے سابق ارکان پارلیمنٹ کو بھی سرکاری پاسپورٹ کی سہولت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بل پر کہا کہ جب پاسپورٹ کا غلط استعمال ہوتا ہے تو پھر ریٹنگ میں فرق پڑتا ہے، اراکین پارلیمنٹ کے بچوں کے بلیو پاسپورٹس کے حوالے سے رولز بہت واضح ہیں۔

سینیٹ میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے بل کی مخالفت کی تو چیئرمین سینٹ نے ہاؤس میں بیٹھے ارکان کی آراء کو بھانپتے ہوئے وزیر مملکت سے کہا کہ آپ ووٹنگ کرائیں گے تو ہار جائیں گے اس لیے بل کمیٹی کو بھیج دیتے ہیں، جس پر بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

مزید براں قومی اسمبلی سے پاس اسلام آباد میں لازمی تھیلسیمیا اسکریننگ بل اور  حقِ مفت اور لازمی تعلیمی ترمیمی بل بھی منظور ہوگیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Next

خام تیل کی عالمی رسد میں ہفتہ وار 10 کروڑ بیرل کی کمی کا خدشہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme