Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹرز کیلئے سہولت ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 9, 2026 1 Min Read
0

محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ نیو سبزی منڈی میں قائم کیے جانے والے اس فیسلیٹیشن ڈیسک کا مقصد کراچی آنے والی مال بردار گاڑیوں کو روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کے اجرا اور تجدید کی سہولت ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد 30 جون 2026 تک زیادہ سے زیادہ کمرشل اور مال بردار گاڑیوں کو حکومت سندھ کے ڈیجیٹل اور آٹومیشن نظام میں شامل کرنا ہے تاکہ قانونی تقاضوں کی تکمیل اور ٹرانسپورٹرز کو بروقت سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق فیسلیٹیشن ڈیسک کو آئندہ ہفتے کے دوران مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا، جس کے لیے عملہ تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی آگاہی کے لیے بینرز اور عوامی نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوامی خدمات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مکمل ڈیجیٹائزیشن کے وژن پر تیزی سے عمل پیرا ہے، نیو سبزی منڈی میں فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام سے ٹرانسپورٹرز کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی، ڈیجیٹل روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے نظام سے وقت اور اخراجات میں بھی نمایاں بچت ہوگی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وسائل کی تقسیم کا تنازع، وفاقی بجٹ میں تاخیر کی بڑی وجہ بن گیا

Next

محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق پیشگوئی

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme