Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی، بنگلادیش 278 رنز پر ڈھیر

By FARHAN.YOUNAS1992
May 16, 2026 2 Min Read
Comments Off on دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی، بنگلادیش 278 رنز پر ڈھیر

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم  نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 278 رنز پر آؤٹ کر دیا، جبکہ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لیے۔

Bangladesh national cricket team کے خلاف سلہٹ میں جاری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ابتدائی مراحل میں درست ثابت ہوا۔

پاکستانی فاسٹ بولر Mohammad Abbas نے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرکے بنگلادیش کو دباؤ میں ڈال دیا۔ انہوں نے 44 رنز پر دوسری وکٹ بھی حاصل کی، جبکہ تیسری کامیابی Khurram Shahzad کے حصے میں آئی۔

پہلے سیشن کے اختتام پر بنگلادیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے، تاہم دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز نے نپی تلی بولنگ جاری رکھی اور چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑی 168 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

تیسرے سیشن میں Litton Das نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 278 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شانتو نے 29، تنزید حسن نے 26، مشفق الرحیم نے 23، مومن الحق نے 22 جبکہ تیج الاسلام نے 16 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ Hasan Ali نے 2 اور Sajid Khan نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے۔ اوپنرز اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اس لیے پاکستان کے لیے یہ میچ سیریز برابر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور

Next

مریم نواز شریف کا وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme