Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

این ڈی ایم اے کا بارشوں،گلیشیائی جھیل کےپھٹنے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

By FARHAN.YOUNAS1992
May 11, 2026 2 Min Read
Comments Off on این ڈی ایم اے کا بارشوں،گلیشیائی جھیل کےپھٹنے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (گلاف) اور شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 11 سے 17 مئی 2026 کے دوران شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کل سے 18 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ جنوبی اور وسطیٰ علاقوں میں 3 سے 5 روز تک شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق زیریں سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان شدید گرمی سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ کراچی اور سندھ کے دیگر مختلف علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ بجلی کی طلب بڑھنے اور پانی کی قلت پیدا ہونے کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو پلان فعال رکھنے، کولنگ سینٹرز قائم کرنے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران کا دوٹوک مؤقف: غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے

Next

آبنائے ہرمز سے متعلق 40 ممالک کا اہم اجلاس آج، بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے فوجی منصوبوں پر غور

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme