Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ایران کا دوٹوک مؤقف: غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے

By FARHAN.YOUNAS1992
May 11, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایران کا دوٹوک مؤقف: غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی غیر معقول امریکی مطالبات کو قبول نہیں کرے گا، اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، تاہم جہاں سفارت کاری کا موقع میسر ہوگا وہاں مذاکراتی راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سفارت کاری کے اپنے اصول اور ضابطے ہوتے ہیں، ایران ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے امریکی صدر کی تجویز پر اپنا باضابطہ جواب گزشتہ روز پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا تھا، جبکہ ایرانی جواب کو متوازن اور ذمہ دارانہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پیشہ ورانہ انداز میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور ایران نے خطے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا۔ ان کے مطابق امریکا کے موجودہ مطالبات اب بھی غیر معقول ہیں اور یہی رویہ مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے، پابندیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکا کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کی ہیں۔ ان تجاویز میں ایرانی تیل پر پابندیوں کے خاتمے اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز یا خلیج فارس میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔ اسماعیل بقائی نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں مداخلت سے گریز کریں اور امریکا و اسرائیل کے دباؤ کا شکار نہ ہوں۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدامات سے خطے میں عدم استحکام اور سلامتی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جبکہ چین کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق جنگ نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ “جب بھی ہمیں لڑنے پر مجبور کیا جائے گا ہم بھرپور انداز میں جواب دیں گے، اور جب بھی سفارت کاری کا موقع ہوگا ہم اسے استعمال کریں گے۔”

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ تعلیم سندھ نے بھی سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Next

این ڈی ایم اے کا بارشوں،گلیشیائی جھیل کےپھٹنے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme