Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

اسلام آباد مذاکرات کے سیکیورٹی انتظامات سمیت متعدد منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس منظور

By FARHAN.YOUNAS1992
June 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on اسلام آباد مذاکرات کے سیکیورٹی انتظامات سمیت متعدد منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس منظور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس دوران پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کیلئے7 ارب 2 کروڑ 63 لاکھ کی گرانٹ  جبکہ پاک بحریہ کے ہنگور پراجیکٹ کیلئے 10 ارب 15 کروڑکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے69  کروڑ 29  لاکھ ، امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ اسلام آباد دھماکے کے متاثرین کیلئے 24 کروڑ 10  لاکھ روپے، لینڈ پورٹس اتھارٹی کی آپریشنل ضروریات کیلئے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے، کوسٹ گارڈز کیلئے فاسٹ پیٹرول بوٹس اور انفراسٹرکچرکی خریداری کیلئے 80 کروڑ ، اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کیلئے ایک ارب 88 کروڑ37 لاکھ روپے، نیکٹاکی آپریشنل ضروریات کیلئے15 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ ، ریکوڈک منصوبے کے سیکیورٹی اخراجات کیلئے41 کروڑ39 لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی ۔

ضلع شگر گلگت بلتستان میں ٹیلی کام ٹاورزکی تنصیب کیلئے 18 کروڑ 35 لاکھ روپے ، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں والاؤنسز کیلئے 11 کروڑ 99 لاکھ روپے، کراچی اور حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر پیکجز کیلئے 8 ارب 75 کروڑ 89 لاکھ روپے، خیبر پختونخوامیں ایس اے پی منصوبوں کیلئے 2 ارب 84 کروڑ روپے ، پاکستان منٹ کی اپ گریڈیشن منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ ، گلگت بلتستان کے اخراجات اور ترجیحی منصوبوں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے بجٹ آنریریم پالیسی کی منظوری  بھی دے دی، وزارت تجارت،وزارت قانون اور اے جی پی آر بھی اہل اداروں میں شامل ہیں،آئی پی او پاکستان کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ تخمینوں ، اینگروووپک ٹرمینل لمیٹڈکی آپریشنل سرگرمیوں کے تسلسل ، پی ایس او کیلئے100 ارب روپے تک کی سنڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولت جاری رکھنے، سینرجیکو کے ساتھ ڈیڈ آف سیٹلمنٹ کے نظرثانی شدہ فریم ورک  کی منظوری دی گئی ۔ ڈیڈ آف سیٹلمنٹ کی منظوری سے ریفائنری اپ گریڈیشن کی راہ ہموار ہو گی۔ اقتصادی امور ڈویژن کیلئے رہائشی کرایوں کی ادائیگی کیلئے 2 کروڑ 99 لاکھ روپے، پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجدکی توسیع کیلئے 3 کروڑکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آزاد کشمیر الیکشن، فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا اعلان

Next

آئرلینڈ نے اسرائیلی وزراء اتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme