Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

کامیابی پر اکتفا نہیں، مسلسل بہتری ہماری پالیسی ہے: مریم نواز

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 2 Min Read
0

صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے انتظامی امور میں نیا معیار قائم کر دیا، عیدالاضحیٰ کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیمیں شاباش کی مستحق ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران گزشتہ انتظامات کو پیچھے چھوڑ کر بہترین سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فول پروف سکیورٹی اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی اور سکیورٹی کے شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ نے انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ایک مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

مریم نواز نے کا آر پی اوز، ڈی پی اوز، سیکرٹری ہوم اور دیگر متعلقہ حکام کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ لوکل گورنمنٹ کی ٹیم اور پنجاب بھر کی سترہ فیلڈ فارمیشنز نے عید کے دنوں میں مثالی خدمات انجام دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اِن خدمات کے باعث قربانی کے بعد صفائی آپریشن بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل ہوا جبکہ عیدگاہوں اور مساجد کی صفائی کے انتظامات بھی انتہائی قابلِ ستائش رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے  مزید واضح کیا کہ تمام اداروں نے ایک مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کیا ہے اور انتظامی امور کے لیے ایک جامع اور مؤثر بلو پرنٹ تیار کیا گیا ہے کیونکہ پہلی بار معاملات کو رسمی انداز کے بجائے گہرائی، سنجیدگی اور عملی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے اور ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لے کر انتظامی امور میں شفافیت اور کارکردگی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

517 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد پہنچ گئے

Next

اسلام آباد میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 15 ہزار اہلکار تعینات

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme