Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر28.9 فیصد تک پہنچ گئی، اقتصادی سروے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 11, 2026 1 Min Read
0

قومی اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح ہر 100 میں سے تقریباً 29 شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 8 ہزار 483 روپے کمانے والا شہری غربت کی لکیر سے اوپر شمار کیا جاتا ہے، جو کہ 30.5 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔

علاقائی اعداد و شمار کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36.2 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں یہ 17.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبوں کی سطح پر صورتحال کے مطابق سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں 47 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ سب سے کم شرح Punjab میں 23.3 فیصد رہی۔

اسی طرح سندھ  میں غربت کی شرح 32.6 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 35.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں مجموعی غربت کی شرح میں 2018-19 کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جب یہ شرح 21.9 فیصد تھی۔

سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث لاکھوں افراد دوبارہ غربت کی طرف دھکیل دیے گئے ہیں، جبکہ عدم مساوات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غربت کی پیمائش کا معیار کم از کم ضروری اخراجات پورے کرنے کی صلاحیت کو قرار دیا گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایس ای سی پی کا اکنامک سروے جاری, پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی مثالی قرار

Next

پنجاب کوپولیوسے پاک کردیا، وزیرصحت پنجاب

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme