Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان میں دریائے کابل پر چینی ثقافت کے رنگ

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 2 Min Read
0

چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے سلسلے میں دریائے کابل پر منعقد ہونے والی سنسنی خیز کشتی رانی کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا پولیس اور چارسدہ کی مشترکہ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم دوسرے اور پشاور ہائیکورٹ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

یہ منفرد تقریب چائنیز کلچرل سینٹر چائنا ونڈو پشاور اور خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے دریائے کابل کے کنارے منعقد کی گئی، جسے ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

2 ہزار سال سے زیادہ قدیم تاریخ رکھنے والے اس چینی تہوار کے انعقاد کا مقصد نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی آبادی کو چینی ثقافت اور روایات سے روشناس کرانا بھی تھا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت ملک عادل اقبال نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ صوبائی وزرا فضل شکور اور اختر اللہ جان، ارکان اسمبلی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریسکیو 1122 رینا عباسی، ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم حلیمہ اقبال سمیت ہزاروں شہریوں نے اس تاریخی موقع کا مشاہدہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شرکا کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، فیڈرل کانسٹیبلری کے بینڈ نے پاک چین دوستی کی دھنیں بکھیر کر سماں باندھ دیا، جبکہ ایف سی اہلکاروں کی شاندار خٹک ڈانس پرفارمنس نے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔

رنگ برنگی ڈریگن بوٹس، ڈھول کی تھاپ اور کشتی بانوں کے پرجوش نعروں نے حاضرین کی توجہ مسلسل اپنی جانب مرکوز رکھی۔ مختلف ٹیموں میں تقسیم 100 سے زیادہ کشتی بانوں نے مقابلوں میں حصہ لیا، جن کی برق رفتار مہارت اور شاندار ٹیم ورک نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

فیسٹیول کی ایک نمایاں خصوصیت خواتین کشتی بانوں کی پُرجوش شرکت بھی تھی۔ خطے کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں خواتین نے کشتی رانی کے مقابلوں میں حصہ لیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

تقریب میں شریک چینی مہمانوں کا شرکا نے پرتپاک استقبال کیا اور ان کی موجودگی کو پاک چین دوستی کی علامت قرار دیا، شہریوں، نوجوانوں اور خاندانوں کی بڑی تعداد دریائے کابل کے کنارے جمع ہوئی تاکہ اس منفرد اور تاریخی منظر کا مشاہدہ کر سکے۔

تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی ملک عادل اقبال نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

خانیوال: نیازی چوک میں کار پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Next

کراچی پورٹ نے 8 سال بعد 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کرلیا

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme