Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

وفاقی آئینی عدالت سے خیبرپختونخوا حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 10, 2026 2 Min Read
0

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں کی گئی بھرتیوں کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ بھرتیوں کے خلاف موجودہ صوبائی حکومت کا موقف درست قرار دے کر نگران حکومتوں کا اختیار بھی واضح کر دیا گیا۔

جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومتوں کا بنیادی کام صرف روزمرہ کے سرکاری امور چلانا ہوتا ہے اور وہ مستقل نوعیت کے فیصلے کرنے کی مجاز نہیں ہوتیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کبھی بھی منتخب حکومت کے ہم پلہ اختیارات کی حامل نہیں ہوتی اور اس کے ہر اقدام کے لیے الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔ عدالت کے مطابق ملازمین کی بھرتی مستقل نوعیت کا عمل ہے جسے عارضی یا روزمرہ امور کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

وفاقی آئینی عدالت نے خیبرپختونخواہ ملازمین برطرفی ایکٹ 2025 کو آئین اور بنیادی حقوق کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی قانون سے چند افراد کا متاثر ہونا اس بات کا ثبوت نہیں کہ قانون بنیادی حقوق کے منافی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عام انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی خیبرپختونخوا اسمبلی کو قانون سازی کا مکمل آئینی اختیار حاصل ہے۔ اسی بنیاد پر عدالت نے برطرف ملازمین کی جانب سے دائر اپیلیں خارج کر دیں۔

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے اپنے دور میں درجہ چہارم کے متعدد ملازمین کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا تھا۔ عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی پی ٹی آئی حکومت نے ان بھرتیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کو برطرف کر دیا تھا جس کے خلاف متاثرہ ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا اور دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم

Next

پاکستان ایشین گیمز 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme