Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معاشی چیلنجز کے باوجود آج معیشت مستحکم ہے،وزیراعظم

By FARHAN.YOUNAS1992
June 12, 2026 2 Min Read
0

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 2 سال میں مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجیٹ پر آئی، معاشی چیلنجز کے باوجود آج معیشت مستحکم ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خلیجی ممالک میں بحران کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، بینکوں کا پالیسی ریٹ بھی 22.5سے کم ہوکر11فیصد پر آیا ہے۔ گلف میں بحران کی وجہ سے پالیسی ریٹ میں کمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہبازشریف نے کہا کہ آج تمام تر چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ہماری معیشت مستحکم ہے، بجٹ پیش ہونے کے بعد معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومنا شروع کردے گا۔ ہم سب مل کر دن رات محنت کریں اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیاریاں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پانی کے ذخائر بنانے ہوں گے، توانائی کے متبادل ذرائع پر فوری طور پر تیزی سے قدم بڑھانے ہوں گے، سولر پینلز، ونڈ، بیٹری سمیت دیگر معاملات کیلئے فنڈز چاہئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ ماہ میں صوبوں کے ساتھ بڑی بھرپور بات چیت رہی ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے ساتھ بھرپور بات چیت رہی۔ صوبوں کو بتایا گیا کہ وفاق کو کس طریقے سے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے، صوبوں کے ساتھ بڑے معنی خیز مذاکرات شروع ہوئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ دفاع، واٹر سیکیورٹی کے چیلنجز کیلئے تیار ہیں، آج ٹیکس ریلیف اور معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے اقدامات پیش کریں گے، آئی ایم ایف سے بڑے مکالمے ہوئے، آخری مکالمہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے میرا ہوا، معیشت کے حوالے سے ہماری کارکردگی سے وہ بڑی معترف ہیں، انہوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ پاکستان کے حوالے سے مطمئن ہوں اور ستائش کرتی ہوں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

روس کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں روسی ثقافتی شام کا انعقاد

Next

بحیثیت جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے، شازیہ مری

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme