Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

قومی اقتصادی سروے، حکومت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

By FARHAN.YOUNAS1992
June 10, 2026 2 Min Read
0

رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا۔ حکومت اس بار بھی زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہی۔ جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے 3.7 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ  ہے۔ آئی ایم ایف ، عالمی بینک ، اے ڈی بی نے بھی شرح نمو کم رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ فی کس آمدن ، زراعت اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا تاہم ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور خدمات کے شعبے کی کارکردگی بہتر رہی۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کےدوران حکومتی معاشی کارکردگی کا اسکور کارڈ جمعرات کو جاری کرنے کا پلان ہے۔ رواں مالی سال بھی حکومت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل نہیں کر سکی۔ جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد ہدف کے برعکس 3.7 فیصد تک محدود رہے گی۔ اوسط مہنگائی7.50 فیصد سالانہ ہدف کے مقابلے میں 11 ماہ کے دوران 7 فیصد رہی  جبکہ مئی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.66 فیصد تک جا پہنچی۔

دستاویز کےمطابق رواں مالی سال فی کس آمدن کا سالانہ ہدف 5لاکھ 60 ہزار 803 روپے تھا۔ تاہم فی کس آمدن 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے تک محدود رہنے کا خدشہ ہے ۔ ڈالروں میں فی کس آمدن 150ڈالر اضافےسے1901 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ زراعت اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف پورا کرنے میں بھی ناکامی ۔ زرعی شعبے کی عبوری کارکردگی 4.5 فیصد ہدف کے مقابلے 2.89 فیصد ۔ صنعتی شعبے کی گروتھ 4.30 فیصد ٹارگٹ کے برعکس 3.51 فیصد رہے گی۔

رواں مالی سال خدمات کےشعبے کی کارکردگی 4 فیصد ہدف سے کچھ زیادہ 4.09 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 11ماہ میں ترسیلات38 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جون کے آخر تک 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ اشیا کی برآمدات کا ہدف تو 35.3 ارب ڈالر تھا۔ تاہم 11ماہ میں 28ارب ڈالر تک محدود رہیں۔ درآمدات کا ہدف 65.2 ارب ڈالر ۔ 11ماہ میں 63 ارب ڈالر تک پہنچ چکیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

مظفر آباد: پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تمام اہلکار شہید

Next

ڈاکٹر ستانجل پانڈے پاکستان کے لیے نئے بھارتی ناظم الامور نامزد

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme