Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

داتا دربار: 983 ویں سالانہ غسلِ مزار کی تقریب 9 محرم کو ہوگی

By FARHAN.YOUNAS1992
June 12, 2026 3 Min Read
0

حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر غسل کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے فول پروف سکیورٹی کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے غسل کی تقریب میں شامل ہونے والے تمام افراد کی مکمل سکیورٹی یقینی بنائی جائے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی سی پی او ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تیار کریں، آئی جی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، سرچ آپریشنز اور سرپرائز چیکنگ کی تفصیلات محکمہ داخلہ کو بھجوائیں جبکہ خواتین زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔

محکمہ داخلہ نے نے کہا ہے کہ انتظامیہ نمایاں مقامات پر مناسب تعداد میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائے، تقریب سے قبل ٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دے کر تمام متعلقہ محکموں کو فراہم کیے جائیں، پارکنگ کے انتظامات داتا دربار سے محفوظ فاصلے پر کیے جائیں، داتا دربار کے قرب و جوار سے لاوارث گاڑیاں فوری طور پر ہٹوائی جائیں جبکہ سپیشل برانچ دربار اور ملحقہ احاطے کی بروقت اور مکمل ٹیکنیکل سویپنگ یقینی بنائے۔

سکیورٹی کےانتظامات بہتر بنانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ گردو نواح پر نظر رکھنے کیلئے دربار سے ملحقہ چھتوں پر تربیت یافتہ سنائپرز تعینات کیے جائیں، انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے دربار پر متعلقہ اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، تقریبِ غسل کیلئے مختص حصے میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ دربار کے تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں اور مسلسل نگرانی کی جائے، دربار میں آنے والے تمام زائرین کی جامہ تلاشی یقینی بنائی جائے، دربار کے اندرونی و بیرونی حصوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے 24/7 نگرانی یقینی بنائی جائے، لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی کو مذید موثر بنانے جائیں۔

محکمہ نداخلہ پنجاب نے ہدایات جاری کی ہے کہ کوئی مشکوک شخص یا گاڑی شہر میں داخل نہ ہونے دی جائے، شر پسند عناصر پر نظر رکھنے کیلئے سادہ کپڑوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں، ریڑھی بان اور خوانچہ فروشوں کی نگرانی کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے، فائر برگیڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے تاہم لنگر اور سبیل میں کسی بھی قسم کی مضر صحت ملاوٹ کو روکنے کیلئے مسلسل نگرانی کی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ لنگر اور سبیل کی تقسیم کے مقامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں تعینات کی جائیں، لاؤڈ سپیکر کا استعمال صرف مقررہ اور اجازت یافتہ مقامات پر کیا جائے، دربار کے احاطے اور گردونواح میں بہترین صفائی انتظامات کیلئے ستھرا پنجاب ٹیمیں تعینات کی جائیں، مقامی انتظامیہ تمام کھلے مین ہول سیل کرے اور نکاسی آب کا بہترین انتظام کیا جائے۔

محکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب، سیکرٹری اوقاف، سی سی پی او، کمشنر لاہور، ڈی جی ریسکیو، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈائریکٹر پنجاب سول ڈیفنس، ایس پی سکیورٹی لاہور اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار لاہور کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

‏الحمدللہ بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے: وزیر اعظم

Next

وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme