Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی پر جمعیت اہلحدیث کا ردعمل سامنے آ گیا

By FARHAN.YOUNAS1992
June 10, 2026 2 Min Read
0

اسلام آباد: جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست، افواج پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف تشدد اور اسلحہ برداری کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل بندوق یا زور زبردستی میں نہیں بلکہ آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد میں ہے۔ ان کے مطابق پرامن سیاسی عمل ہی عوامی حقوق کے حصول کا درست اور مؤثر راستہ ہے۔

علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث پاکستان ہر قسم کی مسلح سیاست اور پرتشدد طرزِ عمل کی مذمت کرتی ہے جبکہ اشتعال انگیزی اور جتھہ بندی معاشرے میں انتشار اور بے یقینی کو فروغ دیتی ہے۔

انہوں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری اور تدبر کا مظاہرہ کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔

ان کے مطابق آزاد کشمیر کے مسائل کا حل تعمیری مکالمے اور آئینی دائرہ کار میں ہی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے مسئلے کی بنیاد حقِ خودارادیت اور عوامی رائے پر ہے تاہم پرتشدد اور اشتعال انگیز اقدامات اس مقصد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے واضح کیا کہ پاکستان مخالف نعروں یا جذبات کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی جبکہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ تاریخی، جذباتی اور قربانیوں پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی، استحکام اور یکجہتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اختلافِ رائے کا حق موجود ہے لیکن اسے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کے لیے اتحاد، برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے، جبکہ قومی مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی قابلِ قبول نہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سلامتی کونسل اجلاس، پاکستان نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کے فوری سفارتی حل کا مطالبہ کر دیا

Next

کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب، درجہ حرارت 40 ڈگری چھونے کا امکان

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme