Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

بھارت میں اونچی ذات کی لڑکی سے تعلق رکھنے پر دلت نوجوان تشدد کے بعد ہلاک، اہلخانہ کا آخری رسومات سے انکار

By FARHAN.YOUNAS1992
June 10, 2026 2 Min Read
0

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع تہری گڑھوال میں ایک 18 سالہ دلت نوجوان کو اپرذات کی لڑکی سے تعلق بنانے پر ہلاک کردیاگیا جس پر علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ اہل خانہ اور مقامی دیہاتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملزمان کی گرفتاری تک مقتول کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق مقتول کی شناخت کیتن لال کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع کے پرتاپ گڑھ بلاک کے گاؤں کھول گڑھ کا رہائشی تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان گزشتہ چند ماہ سے ایک لڑکی کے ساتھ رابطے میں تھا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لڑکی کی جانب سے بلائے جانے پر جب کیتن اپنے ایک دوست کے ہمراہ وہاں پہنچا تو انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا گیا۔

مقتول کے والد دھن پال لال کے مطابق بعد ازاں متعدد افراد نے مبینہ طور پر نوجوان پر لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران کیتن کو شدید جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس کے جسم پر گہرے زخم آئے۔

کیتن لال کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور رشتہ داروں نے اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ پولیس تمام مبینہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران، روس اور چین کا IAEA میں مشترکہ مؤقف، ایران کے خلاف مجوزہ قرارداد مسترد

Next

مظفر آباد: پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تمام اہلکار شہید

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme