Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

بانی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کا حکم

By FARHAN.YOUNAS1992
June 11, 2026 1 Min Read
0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہ ہونے پر بیرسٹر گوہرعلی خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز ایڈووکیٹ غلام مرتضیٰ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران بانی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری اور مرتضیٰ طوری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جیل سے کون آیا ہے؟ بشریٰ بی بی کیس میں فیصلہ دیا ہے وہ پڑھ لیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لاء افسر سے بھی کہا کہ (ایڈووکیٹ جنرل) اے جی صاحب سے بھی کہیں ہمارا فیصلہ پڑھ لیں، اگر وہ ملاقاتوں کا غلط استعمال کرتے ہیں تو پھر کیا کرنا ہے یہ بھی فیصلے میں بتایا ہے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سب انسپکٹر سے کہا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے آئندہ لاء افسر عدالت پیش ہو۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی اے وکیل سے کہا کہ ہم آئندہ سماعت کے لئے سوالات فریم کریں گے آپ نے ان کے جواب دینے ہیں،آپ بطور ریگولیٹر کیا کر سکتے ہیں وہ بتانا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

این ٹی سی اور سن شائن انرجی ٹیکنالوجی چائنہ میں معاہدے پر دستخط

Next

وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، اسٹیشنری اور اسٹاک مارکیٹ ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme