Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

امریکہ نے چینی جاسوسی نیٹ ورک کا الزام عائد کرتے ہوئے 13 ویب ڈومینز ضبط کر لیے

By FARHAN.YOUNAS1992
June 10, 2026 2 Min Read
0

امریکی محکمہ انصاف نے چینی انٹیلی جنس سے مبینہ طور پر منسلک 13 ویب ڈومینز ضبط کر لیے۔ حکام کے مطابق جعلی مشاورتی کمپنیوں کے ذریعے سابق اور موجودہ امریکی سرکاری اہلکاروں سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکام نے 13 انٹرنیٹ ڈومینز ضبط کر لیے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ چینی انٹیلی جنس کے لیے معلومات اکٹھی کرنے والے ایک مبینہ نیٹ ورک سے منسلک تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ ویب سائٹس بظاہر مشاورتی اور تجزیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے طور پر کام کر رہی تھیں، تاہم ان کا اصل مقصد موجودہ اور سابق امریکی سرکاری و فوجی اہلکاروں کو ملازمتوں کی پیشکش کے ذریعے نشانہ بنانا اور ان سے حساس یا اندرونی معلومات حاصل کرنا تھا۔

محکمہ انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان جعلی اداروں نے مشاورت اور تجزیہ کار کے عہدوں کے نام پر ملازمت کے اشتہارات جاری کیے، جن کے ذریعے درخواست دہندگان کو بھرتی کیا جاتا اور بعد ازاں ان پر خفیہ یا خصوصی معلومات فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں تعینات ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی امریکی اٹارنی جینین پیرو نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے افراد کے استحصال کی ہر کوشش کو بے نقاب اور ناکام بنایا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ، برطانیہ اور فائیو آئیز انٹیلی جنس اتحاد کے دیگر رکن ممالک نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ چین مبینہ طور پر آن لائن جاب پلیٹ فارمز اور پیشہ ورانہ نیٹ ورکس کو استعمال کرتے ہوئے سرکاری اور عسکری پس منظر رکھنے والے افراد کو معلومات کے حصول کے لیے ہدف بنا رہا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد “چینی جاسوسی خطرہ” مکمل طور پر من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بیجنگ ان دعوؤں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2025 میں بھی بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ جعلی مشاورتی کمپنیوں کے ایک نیٹ ورک نے امریکی وفاقی ملازمین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جنہیں حکومتی اداروں کی تنظیمِ نو کے دوران ملازمتوں سے فارغ کیا گیا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی سینٹر اس سے قبل بھی “ورچوئل جاسوسی” کے خطرات سے خبردار کرتے رہے ہیں۔ 2020 میں دونوں اداروں نے ایک آگاہی مہم کے تحت سابق سی آئی اے افسر کیون میلوری کے مقدمے کو مثال کے طور پر پیش کیا تھا، جسے امریکی دفاعی راز چین کو منتقل کرنے کی سازش کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد ایران میں امریکی فضائی کارروائیاں دوبارہ شروع، مذاکراتی عمل غیر یقینی کا شکار

Next

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا، تمام جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme