Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

اسلام آباد میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 15 ہزار اہلکار تعینات

By FARHAN.YOUNAS1992
June 15, 2026 1 Min Read
0

پلان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے 15 ہزار سے زائد پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران 177 جلوس اور 929 مجالس منعقد ہوں گی، جن کی نگرانی کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ جلوسوں اور مجالس پر تعینات اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کرنے کے لیے 10 ویجیلینس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

سکیورٹی پلان کے تحت اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور اے آئی جیز مختلف مقامات پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

حکام کے مطابق جلوسوں اور مجالس کی نگرانی 3 ہزار سے زائد کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے کی جا رہی ہے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زائد ٹریفک افسران بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کامیابی پر اکتفا نہیں، مسلسل بہتری ہماری پالیسی ہے: مریم نواز

Next

پنجاب حکومت کا بھی تنخواہوں اور پنشنز میں 7 فیصد اضافے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme