شبقدر میں سی ٹی ڈی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حیات خان عرف حیات اللہ، عاصم اور امین اللہ عرف معاویہ عرف قاری شامل ہیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی…
بی ایل اے اور مجید بریگیڈ افغانستان کے محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، دی ڈپلومیٹ
امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ امریکاکواقوام متحدہ میں بی ایل اےکی بلیک لسٹنگ کیلئےپاکستان کی حمایت کرنی چاہیے،بی ایل اے اور مجید بریگیڈ افغانستان کے محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکی جریدہ دی ڈپلومیٹ کےمطابق بی…
صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زور
خشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کے عالمی دن پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قدرتی وسائل کے تحفظ اور چراگاہوں کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ خشک سالی کے عالمی دن پر اپنے…
والدین کسی بھی سمجھوتے کے ذریعے بچے کے نان نفقہ اور وراثتی حقوق ختم نہیں کر سکتے،لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے حقوق سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ والدین کسی بھی سمجھوتے کے ذریعے بچے کے نان نفقہ اور وراثتی حقوق ختم نہیں کر سکتے۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے محمد ولید ارشد کی درخواست پرپانچ صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری…
قدرتی وسائل کا تحفظ پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: صدر مملکت
صدر مملکت نے کہا کہ چراگاہوں کا تحفظ غذائی سلامتی، ماحولیاتی توازن اور لاکھوں افراد کے روزگار کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صحت مند چراگاہیں مویشی بانی کے شعبے کی مضبوطی اور دیہی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ…
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکسوں میں کمی اور عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بچوں کی تعلیمی ضروریات سے متعلق اشیا پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے منظوری حاصل نہیں کی جا سکی۔ سینیٹ کی…
محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نئے ہجری سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے، نیا ہجری سال امت مسلمہ کے لئے وحدت و اتحاد کا پیغامبر ہو اور پاکستان کے لئے امن و ترقی کا سال ہو۔…
محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 قسم کی پابندیاں عائد
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام، بمطابق 17 جون تا 26 جون، صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی، جس کے تحت 7 مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کی اجازت…
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے، 720 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں 3715 سے زائد سکیمیں شامل ہیں، سندھ کی مجموعی آمدن کا 73 فیصد این ایف سی پر انحصار ہوگا۔ بجٹ کے دوران تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ کا…
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل 79 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 71.8 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت…