Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

آزادکشمیر میں حقوق کی تحریک سے آغاز کیا گیا، اصل کہانی کیا ہے یہ سامنے آنے میں وقت لگا:سکیورٹی ذرائع

By FARHAN.YOUNAS1992
June 16, 2026 2 Min Read
0

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ  بھارت  مقبوضہ کشمیرکا ملٹری کے ذریعے بھی کچھ نہ کرسکا اس  لیے  آزاد کشمیر  میں  آگ لگائی ہے، ہمیں  پتا  تھا  جے  اے اے سی (ایکشن کمیٹی) کا ایجنڈا کیا ہے، یہ کدھر  سے آرہے ہیں۔

اعلیٰ سکیورٹی حکام نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلا نشان حیدر کشمیر  سے ہے، فوج  میں 40 فیصد کے قریب  جوان کشمیر  سے تعلق رکھتے ہیں، ہمارا ایشو دہشت گرد  رجیم سے ہے نہ کہ وہاں کی عوام سے، آزادکشمیر میں حقوق کی تحریک سے آغاز کیا گیا، ہمارا ڈیفالٹ آپشن ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے، اصل کہانی کیا ہے یہ سامنے آنے میں وقت لگا، ہمیں پتا تھا جے اے اے سی کا ایجنڈا کیا ہے، یہ کدھر سے آرہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت  نے لوگوں کو کہا ہے اپنی دکانیں کھولیں، ناکے ان کی جانب سے لگائےگئے ہیں، جے اے اے سی نے عوام کو کہا ہے جو دکانیں کھولےگا ہم آگ لگا دیں گے، آزادکشمیر حکومت پولیٹیکل پراسیس فالو کر رہی تھی، آزاد کشمیر میں بیٹھ کر ریاست مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں، ریاست پیار محبت سے ڈیل کر رہی ہے، ریاست ہمشہ پہلے ماں بن کے ڈیل کرتی ہے بعد میں باپ بنتی ہے، ہر لمحے جے اے اے سی مزید کھل کر سامنے آرہی ہے، ان کو آئینی،قانونی طریقے سے ڈیل کیا جائےگا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی نے بھی پیسا لگایا، کیا وہ وہاں کے مسلمانوں کو خرید سکتے ہیں؟ مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت  اور اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے،  کیا وہاں سے پاکستان کے لیے لوگوں کے جذبات سامنے نہیں آئے، بھارت مقبوضہ کشمیرکا ملٹری کے ذریعےبھی کچھ نہ کرسکا اس لیے آزاد کشمیر میں آگ لگائی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نےکہا کہ ہمارے اندرونی چیلنجز میں دہشت گردی بھی ہے، اب جنگ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہوچکی ہے،  اس تناظر میں بجٹ کم ہے، ملٹری اور  سیاسی لیڈر شپ کو  بھی اس کا احساس ہے،  اس کے برعکس دیکھیں تو بھارت کا بجٹ کتنا ہے؟

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم  بی ایل اے کے بڑے اسپانسر بڑے سردار بھی ہیں،  یہ بلوچستان میں سرمایہ کاری نہیں آنے دینا چاہتے،  پاکستان کے یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان معاملے میں نہ پڑتا تو مسلم امہ میں کون یہ جنگ رکواسکتا تھا، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا، اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نےکہا کہ  بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی، 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، جو روپوش ہیں تو قانون اپنا راستہ لےگا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

گلگت بلتستان میں دیگر کیساتھ ملکر حکومت بناسکتے تھے، پی پی کو اکثریت رکھنے پر حکومت بنانےکی دعوت دی: امیر مقام

Next

پاکستان امریکا ایران معاملے میں بہت پیچیدہ ایشوکوڈیل کررہا ہے، فیلڈ مارشل کی اس معاملے میں دلچسپی کی وجہ امن اوراستحکام ہے: سکیورٹی ذرائع

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme